خفیہ اکاؤنٹس،راحت فتح علی خان پرناقابل یقین ٹیکس عائد

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 شوبز

لاہور: گلوکار راحت فتح علی خان کو خفیہ بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر ریلیف مل گیا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ اکاؤنٹس میں 9 کروڑ روپے موجود ہونے کی تفصیلات ٹیکس آفس بھجوائی تھیں جس کے بعد آر ٹی او کی ٹیم نے سال 2014ء کا آڈٹ کرکے گلوکار پر زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر جاری کردیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان سال 2014ء کے خفیہ بینک اکاؤنٹس پر ایمنسٹی سکیم لے چکے ہیں اور انکم ٹیکس آڈٹ کے بعد گلوکار پر زیرو ٹیکس عائد کرنے کا آرڈر پاس کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل ایف بی آر نے تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2014ء کا دوبارہ آڈٹ شروع کیا تھا۔