اہم خبریں

کام نہ ملنے پرایک اوربھارتی اداکارنے خودکشی کرلی

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 شوبز

ممبئی:بھارت کے ایک اور نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی، وہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کے سبب مایوسی کا شکار تھے۔رپورٹ کے مطابق 25سالہ تامل اداکاراندرکمارنے گزشتہ روز اپنی ایک خاتون دوست کے گھر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اندر کمار انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کافی اْداس تھے اور ممکنہ طور پر اْن کی خودکشی کی وجہ یہی ہوگی ۔پولیس کا کہناہے کہ اس حوالے سے حتمی رائے پوسٹمارٹم کے بعد دی جائیگی۔