اہم خبریں

توبہ توبہ!ماضی میں متعددخواتین نے ہراساں کیا:اظفررحمان کاانکشاف

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 شوبز

لاہور:’دل آباد، چانک پہ دستک، لیڈیز پارک، محبت روٹھ جائے تو، عشق میں تیرے اور اک پاگل لڑکی‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والے اظفر رحمٰن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں متعدد ساتھی اداکاراؤں و شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین نے ہراساں کیا۔اظفر رحمٰن نے ناشپاتی پرائم کے شو ’بائی دی وے‘ میں بات کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری میں ’کاسٹنگ کاؤچ اور ’می ٹو‘ مہم سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح انہیں ماضی میں خواتین کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔اظفر رحمٰن نے بتایا کہ ہمیشہ خواتین صحیح نہیں ہوتیں اور کبھی بھی کسی کو ہراساں نہیں کیا جانا چاہیے۔اداکار نے ملک میں ’می ٹو‘ مہم پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی کے ساتھ زبردستی کرنا غلط ہے اور زبردستی کی حمایت نہیں کی جا سکتی، البتہ رضامندی کے ساتھ کچھ بھی کیا جا سکتا ہے۔