اہم خبریں

عائشہ عمر کی بھی ”پاوری“سامنے آگئی

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 شوبز

لاہور:پاکستانی پاوری گرل دنانیر مبین کی مختصر وڈیو سے متاثر ہونے والوں میں پاکستان کی ایک اور اداکارہ کا اضافہ ہوگیا۔پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے بھی اپنے انداز میں پاوری کر کے مداحوں کو آگاہ کردیا۔انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیچ سے بہت ہی خوشگوار موڈ میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں ان کے لباس پر دنانیر مبین کا جملہ ’پاوری ہورہی ہے‘ لکھا ہوا ہے۔عائشہ عمر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ دل میں ہمیشہ پاوری ہورہی ہے۔عائشہ عمر کی پوسٹ کو کچھ ہی دیر میں 60 ہزار سے زائد لوگوں نے لائک کیا۔