کرینہ کپور،سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 شوبز

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فی الحال اپنے دوسرے بچے کی تصویر یا نام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔کرینہ کپور اور سیف علی خان دوسری بار والدین کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ان کا ایک بڑابیٹا تیمور علی خان ہے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔ تیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔ تیمور سوشل میڈیا پر تو مقبول ہے ہی تاہم بھارتی میڈیا کابھی پسندیدہ بچہ ہے۔