نسوانی حسن پربحث،آمنہ الیاس برہم

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 شوبز

اداکارہ آمنہ الیاس اپنے جسمانی خدوخال،نسوانی حسن پربحث پربرہم ہوگئیں۔اداکارہ کو جہاں سماجی مسائل پر کھل کر بات کرنے کی وجہ سے سراہا جاتا ہے، وہیں ان کی خود پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دینے کی وجہ سے بھی تعریفیں کی جاتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے ان کی جسامت پر بحث کرنے والے کو کرارا جواب دیے جانے کی وجہ سے ان کے چرچے کیے جا رہے ہیں۔مداحوں کی جانب سے جسامت اور خصوصی طور پر ان کے ’کلیویجز ‘(cleavages) پر بات کیے جانے نے پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا اور انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر کا کیشپن بھی تبدیل کردیا۔اداکارہ نے مذکورہ تصاویر کا کیپشن تبدیل کرتے ہوئے کمنٹس کرنے والے افراد پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ کمنٹس میں صرف اپنے ’کلیویجز ‘(cleavages) پر تبصرے پڑھ پڑھ کر پریشان ہوگئیں، اسی وجہ سے انہوں نے کیپشن تبدیل کیا ہے۔اداکارہ نے لوگوں سے سوال کیا کہ مداح ان کے بالوں، میک اپ، لباس اور جیولری پر بات کیوں نہیں کر رہے؟۔ہوا کچھ یوں کہ آمنہ الیاس نے دو دن قبل انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی، جن میں انہیں کڑاہی شدہ لباس، میک اپ اور جیولری کے ساتھ دیکھا گیا۔تصاویر میں اگرچہ وہ زیادہ بولڈ انداز میں دکھائی نہیں دیتیں، تاہم تصاویر میں ان کا سینہ نظر آنے کی وجہ سے لوگوں نے ان کے لباس، میک اپ و جیولری کے بجائے ان کے جسمانی خدوخال پر بات کی۔بعد ازاں اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی اس حوالے سے لکھا اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے ’کلیویجز ‘(cleavages) کے بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔