سعودی عرب میں سلمان خان اور شلپا کا ناچ گانا،ہزاروں افراد کی شرکت

urduwebnews 11 Dec, 2021 شوبز

ریاض(اردو ویب نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا میوزک کنسرٹ ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔سلمان خان گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکاراؤں اور اداکاروں کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے تھے جہاں انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ بالی وڈ اسٹار نے گزشتہ شب ریاض کے سیاحتی و تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں میوزک کنسرٹ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ شلپا شیٹھی اور دیگر نے مختلف گانوں پرپرفارم کیا۔اس موقع پر سلمان خان کا مداحوں کو کہنا تھاکہ ایسے شوز اب ہوتے رہیں گے، خوش رہیں اور خیال رکھیں۔