کنگنا کو پاگل خانے یا جیل بھیجا جائے،سکھ کمیونٹی کا مطالبہ

urduwebnews 21 Nov, 2021 شوبز

ممبئی(اردو ویب نیوز)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھوں کے حوالے سے متنازع بیان دینے پر بھارت کی سیاسی پارٹی شرومانی اکالی دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے کنگنا کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو یا تو مینٹل اسپتال میں داخل کروایا جائے یا جیل میں ڈال دیا جائے۔ منجندر سنگھ سرسا کا کنگنا رناوت کو نفرت کی فیکٹری قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکارہ کا بیان ان کی سستی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، اداکارہ کا یہ کہنا کہ خالصتانی دہشت گردوں کی وجہ سے فارم کے تینوں قوانین کو منسوخ کیا گیا، کسانوں کی بے عزتی کرنے جیسا ہے۔