شیخ رشید کے بعد حریم شاہ کی مفتی قوی کو کال کی ویڈیو وائرل

urduwebnews 20 Nov, 2021 شوبز

کراچی(اردو ویب نیوز)وزیر داخلہ شیخ رشید کے بعد ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی مفتی قوی کو کال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق تابش ہاشمی کے ویب شو ٹو بی آنیسٹ کی آنے والی قسط کا نیا ٹیزر آج جاری کیا گیا، آنے والی قسط میں ٹک ٹاکر حریم شاہ تابش ہاشمی کے پروگرام میں مہمان کے طور پر پیش ہونگی ۔جاری کئے گئے نئے ٹیزر کی ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ پروگرام کے میزبان سے کہتی ہیں کیا مفتی قوی کو کال کروں ؟جس پر تابش ہاشمی کہتے ہیں کیا وہ ابھی بھی آپ کا فون اٹھالیں گے ؟جس پر حریم شاہ پُراعتماد طریقے سے کہتی ہیں ‘ہاں’۔ اس کے بعد حریم شاہ مبینہ طور پر مفتی قوی کو کال کرتی ہیں تاہم 2 سے 3 رنگ کے بعد وہ فون اٹھاتے ہیں لیکن حریم شاہ کے سلام کے جواب کی جگہ کچھ کہتے ہیں جسے ٹیزر میں نہیں سنایا گیا ۔