اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبرنے زویاناصرسے منگنی کرلی

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 شوبز

لاہور:رواں ماہ کے آغاز میں مذہب اسلام میں داخل ہونے والے جرمن نژاد یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین نے دیرینہ دوست اداکارہ زویا ناصر سے منگنی کرلی۔کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین اور زویا ناصر کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے، تاہم انہیں گزشتہ ایک سال سے انتہائی قریب دیکھا گیا۔دونوں گزشتہ ایک سال سے ایک ساتھ بنائی گئی ویڈیوز و تصاویر شیئر کرتے آ رہے تھے جب کہ دونوں ایک دوسرے کو بہترین دوست بھی قرار دیتے رہے تھے۔کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین کی جانب سے ایک سال سے زائد عرصے تک پاکستان میں رہنے اور رواں ماہ کے آغاز میں مذہب اسلام میں داخل ہونے کے بعد پہلے ہی یہ چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ زویا ناصر سے شادی کریں گے۔