پریتی زنٹا سروگیسی ٹیکنالوجی سے جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں

urduwebnews 18 Nov, 2021 شوبز

ممبئی (اردو ویب نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا سروگیسی ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بیٹے اور بیٹی کی ماں بن گئیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو سنائی، انہوں نے سنہ 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کے دونوں بچوں کی پیدائش سروگیسی (کرائے کی کوکھ) کے ذریعے ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے بچوں کے نام جے زنٹا گڈینف اور جیا زنٹا گڈینف رکھے ہیں۔پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو خاندان میں آمد پر خوش آمدید کہتی ہیں، زندگی کے اس مرحلے پر وہ بہت خوش ہیں اور پیدائش کے تمام مراحل میں شامل ڈاکٹرز ، نرسز اور سروگیٹ کی شکرگزار ہیں۔ واضح رہے کہ سروگیسی کے ذریعے پریتی زنٹا کے علاوہ کرن جوہر، شاہ رخ، عامر خان، ایکتا کپور سمیت دیگر بالی وڈ ستاروں نے ماں باپ بننے کی خوشیاں حاصل کی ہیں۔