غلط حرکت پرویویک اوبرائے کے خلاف مقدمہ،ویڈیونے مشکل میں ڈال دیا

Muhammad Dastagir 20 Feb, 2021 شوبز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے کے خلاف ویلنٹائن ڈے پر بغیر ماسک اور ہیلمٹ لگائے موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اداکار ویویک اوبروئے نے 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے یعنی محبت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر اپنی بیوی کو ہیوی بائیک پر بٹھاکر گھماتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران وہ عام لوگوں سے بھی ملے اور اپنی ہیوی بائیک کو اپنی گرل فرینڈ قرار دیا۔تاہم اب ویویک اوبروئے اس ویڈیو کی وجہ سے مشکل کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویویک اوبروئے نے کورونا وبا کے دوران ماسک پہنے بغیر اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر ہیلمیٹ کے بائیک چلائی لہذا ممبئی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔