آغاطالش کومداحوں سے بچھڑے23 برس بیت گئے

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 شوبز

کراچی:پاکستان فلم انڈسٹری میں اکیڈمی کا درجہ رکھنے والے آغا طالش کی آج 23 ویں برسی منائی جارہی ہے۔10 نومبر 1927 کو لدھیانہ میں پیدا ہونے والے آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا۔ قیام پاکستان سے قبل ہی اداکاری کے شعبے سے منسلک تھے، 1945 میں کرشن چندر کی تحریر کردہ کہانی پر فلم ’’سرائے کے باہر‘‘ سے طالش نے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ یہ فلم زیادہ کامیاب نہ رہی لیکن طالش کے لیے اداکاری کا میدان کھل گیا ۔ قیام پاکستان کے بعد آغا طالش پشاور میں محکمۂ بحالیات میں آفیسر تعینات ہوگئے۔ کچھ عرصے ملازمت کرنےکے بعد آزاد کشمیر ریڈیو پر سٹاف آرٹسٹ کی حیثیت سے ملازم ہوگئے اور ریڈیو ڈراموں میں صدا کاری شروع کردی۔