ماہرہ خان کی پاجامہ پارٹی کیسی لگی؟

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 شوبز

کراچی:سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پارٹی گرل کی ویڈیو پر اداکارہ ماہرہ خان نے بھی پاجامہ پارٹی کے نام سے رقص کی ویڈیو جاری کی ہے جس کے کافی چرچے ہو رہے ہیں۔’’ پاوری ہو رہی ہے‘‘ کے نام سے وائرل ہونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہر کوئی اسی طرح اپنی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر رہا ہے۔ اس ویڈیو کے سحر میں نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز فنکار بھی جکڑے ہوئے ہیں۔پارٹی گرل کی ویڈیو پر ماہرہ خان نے بھی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں اُن کے ساتھ مومل شیخ اور دیگر سہیلیاں بھی شامل ہیں جوکہ ’’ پاوری ہو رہی ہے‘‘ کے ری مکس گیت پر رقص کر رہی ہیں۔