پٹرول کی قیمت میں اضافے پرنہ بولنے پرامیتابھ اوراکشے کودھمکیاں

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 شوبز

ممبئی:ریاست مہاراشٹرا میں کانگریس کے سربراہ نانا پاٹول نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بی جے پی کے خلاف نہ بولنے پر مشہور اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار کو ریاست مہاراشٹرا میں جاری فلمز کی شوٹنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔انگریس لیڈر نے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن دونوں اداکار مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے خلاف بالکل خاموش ہیں جب کہ ماضی میں دونوں اداکار پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر کانگریس کی حکومت کے خلاف ٹویٹ کیا کرتے تھے۔