علی ظفرکاعلی سدپارہ کوزبردست خراج عقیدت،ناظرین آبدیدہ

Muhammad Dastagir 19 Feb, 2021 شوبز

لاہور:پاکستانی راک اسٹار علی ظفر نے کے ٹو پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیماعلی سدپارہ کو گانے کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔علی ظفر نے اپنی پروڈکشن لائٹ اِن گیل کے بینر تلے گانا 'پہاڑوں کی قسم' جاری کیا ہے اور اس گانے کے ذریعے گلوکار نے علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔گانے کی ویڈیو میں برف سے ڈھکی آسمان کو چھوتی چوٹیوں کو سر کرنے والے علی سدپارہ کی ماضی کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔ویڈیودیکھنے والے آبدیدہ ہوگئے ہیں۔