اجے دیوگن کا استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین

urduwebnews 14 Oct, 2021 شوبز

کراچی(اردو ویب نیوز)اداکار یاسر حسین نے بھارتی اداکار اجے دیوگن کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرائی ہے جس میں وہ لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ گزشتہ روز سروں کے بادشاہ استاد نصرت فتح علی خان کی 73 ویں سالگرہ تھی اس موقع پر اداکار یاسر حسین نے بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی ایک ویڈیو شیئر کرائی جس میں وہ نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔