"آریان کے پاس سے منشیات برآمد نہیں ہوئی،بے گناہ ہیں"

urduwebnews 13 Oct, 2021 شوبز

ممبئی(اردو ویب نیوز) آریان خان کے وکیل ستیش مان شیندے نے کہا ہے کہ آریان کے پاس سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی وہ بے گناہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان کے وکیل ستیش مان شیندے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آریان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 13 اکتوبر کو سیشن کورٹ میں ہوگی۔ آریان خان کی ضمانت کی درخواست میں 29 بنیادیں درج کی گئی ہیں جو ان کے بے گناہ ہونے اور انہیں موجودہ کیس میں جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنےسے شروع ہوتی ہیں۔