شاہ رخ کے بیٹے کا چرسی ہونے کا اعتراف

urduwebnews 12 Oct, 2021 شوبز

ممبئی(اردو ویب نیوز) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی میں ممنوعہ نشہ آور اشیا لے جانے اور پینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان نے تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔دریں اثنا این سی بی نے مزید تفتیش کیلئے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو بھی طلب کرلیا ہے ۔