سٹائل ایوارڈز:اداکارہ یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ،اداکار دانش تیمور اور بلال عباس بہترین اداکار قرار

urduwebnews 11 Oct, 2021 شوبز

کراچی(اردو ویب نیوز)20ویں لکس سٹائل ایوارڈز میں اداکارہ یمنیٰ زیدی بہترین اداکارہ جبکہ اداکار دانش تیمور اور بلال عباس خان بہترین اداکار قرار پائے۔ 20ویں لکس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب 9 اکتوبر کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فیشن، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔ تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث سینماز بند ہونے اور فلمیں ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے رواں برس ان ایوارڈز میں فلم کی کیٹیگری شامل نہیں کی گئی تھی۔