گوری خان اپنے بیٹے کو کیا کھلانا چاہتی تھی؟،حکام نے اجازت نہ دی

urduwebnews 08 Oct, 2021 شوبز

ممبئی(اردو ویب نیوز)بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان گزشتہ ہفتے منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سے اب تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)کی تحویل میں ہیں ۔ اب شاہ رخ خان کے اسٹاف کی جانب سے آریان خان کے لیے کھانے اور دیگر ضروریات کی چیزیں پہنچانے کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں شاہ رخ خان کے عملے کی چند تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیر نظر تصاویر شاہ رخ کے اسٹاف کی ہیں جب کہ تصاویر میں چند افراد کو آریان خان کےلیے کھانا اور دیگر ضروریات کا سامان لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں موجود عملہ آریان کے لیے سوٹ کیس، ٹفن باکس اور شاپرز لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند دن قبل شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان بھی برگر لے کر این سی بی کے دفتر پہنچی تھیں جہاں انہوں نے آریان کو برگر کھلانے کی خواہش کا اظہار کیا تاہم این سی بی حکام نے اس کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔