معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

urduwebnews 04 Oct, 2021 شوبز

ممبئی(اردو ویب نیوز)بھارت کے معروف اداکارگنشیام نائیک کینسر کے مرض کے باعث چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ٹیلی ویژن سے شہرت حاصل کرنے والے سینئر اداکار گنیشام نائیک کینسر جیسے موذی مرض سے لڑنے کے بعد چل بسے۔ گنشیام نے بھارت کے معروف کامیڈی ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں اپنے کام کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔