سعودی عرب،4 سال میں 44 سینما گھر کھل گئے

urduwebnews 12 Sep, 2021 شوبز

ریاض(اردو ویب نیوز)سعودی عرب میں سینما گھر کھولنے کی اجازت دیے جانے کے بعد چار سالوں میں 44 سینما کھل چکے ہیں۔ اردو نیوز کی رپورٹ میں سبق ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ مملکت میں پہلا سینما 18 اپریل 2018 کو ریاض میں کھلا تھا جبکہ آخری 2 سینما 19 اگست 2021 کو ریاض اور طائف میں کھولے گئے۔ سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 4 سالوں میں کھولے جانے والے سینما سے متعلق ایک انفوگراف شیئر کیا۔ اس انفوگراف کے مطابق سعودی عرب میں سینما کا سب سے زیادہ افتتاح 2018 سے 2021 کے دوران اگست میں ہوا۔