ایمن سلیم نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

urduwebnews 12 Sep, 2021 شوبز

کراچی(اردو ویب نیوز)اپنے پہلے ہی ڈرامے سے مقبولیت پانے والی پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کے اعلان کے 2 ماہ بعد اس کی وجہ بتادی۔ نجی چینل کے پروگرام 'ٹائم آؤٹ ود احسن خان' کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں اداکارہ نے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان کی وجہ بتائی۔ ایمن سلیم نے کہا کہ میرا تعلق کارپوریٹ سے ہے، اس لیے میں جب شوبز انڈسٹری میں آئی تو مکمل طور پر تیار نہیں تھی اور ہماری انڈسٹری باقی انڈسٹری سے کافی مختلف ہے انہوں نے کہا کہ میں نے نیویارک میں انویسٹمنٹ بینکنگ کی پھر بحثیت کلسنٹنٹ کام کیا تو اس انڈسٹری سے یہ شوبز انڈسٹری تو بالکل مختلف ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں آئیں تو پہلے تو سمجھ نہیں آیا کہ یہ میں کرنا چاہتی ہوں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے شوبز سے بریک لیا کہ جائزہ لے سکوں کیا مجھے واقعی یہ کام کرنا ہے اور اگر ہاں تو پھر مستقل یہی کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے شوبز کیریئر سے متعلق مذکورہ اعلان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے ذریعے کیا تھا۔