برازیلین ماڈل نے اپنے آپ سے شادی کرلی

urduwebnews 09 Sep, 2021 شوبز

ماضی میں اپنے تعلقات سے مایوس برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل کرس گیلیرا نے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس گیلیرا نے مردوں پر یقین کرنے اور پھر ان کی بے وفائی سے تھک جانے کے بعد اپنی زندگی تنِ تنہا گزارنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنا تمام تر وقت اور پیسہ خود پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرس گیلیرا نے اس متعلق کہا کہ پہلے وہ سوچتی تھیں کہ خوش رہنے اور تنہائی سے بچنے کے لیے اسے رشتے میں رہنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اکیلے رہ کر وقت گزارنے کے بعد انہوں نے محسوس کیا کہ خوش رہنے کے لیے کسی مرد کا ساتھ ہونا ضروری نہیں ہے۔