ممبئی:بالی وڈ کے مقبول ترین سینئر اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے حال ہی میں بتایا کہ وہ اپنے والد نکھل نندا کے خاندانی کاروبار کو چلانے اور ان کے ساتھ کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔نویا نندا نکھل شویتا بچن نندا کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال فورڈھم یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ کام کرنے کی تیاری کر رہی ہیں اور اپنے خاندان میں کاروبار سنبھالنے والی چوتھی نسل اور پہلی خاتون ہوں گی۔