”لڑکیاں رومانوی جذبات کو اہمیت نہ دیں،زندگی بہترگزرے گی“

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 شوبز

لاہور:اداکارہ اشنیٰ شاہ نے خواتین اور خاص طور پر نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ رومانوی جذبات کو کم اہمیت دیں تو نہ صرف ان کی زندگی بہتر گزرے گی بلکہ وہ تیزی کے ساتھ آگے بھی بڑھیں گی۔میرا سیٹھی کے ساتھ بات کرتے ہوئے اشنیٰ شاہ نے نہ صرف ذاتی زندگی، رومانوی مسائل اور سوشل میڈیا پرتنقید کرنے کے مسائل پر کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے شوبز کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔اشنیٰ شاہ کا انٹرویو دو حصوں پر مبنی تھا، جس کا پہلا حصہ 10 فروری جب کہ دوسرا حصہ 13 فروری کو نشر کیا گیا۔اشنیٰ شاہ نے میرا سیٹھی کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کا مذکورہ انٹرویو اکتوبر 2020 میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جسے چند ماہ بعد اب نشر کیا جا رہا ہے، جس وجہ سے بعض باتیں غیر اہم بھی لگیں گی۔