معروف بھارتی اداکارکاکوروناٹیسٹ مثبت آگیا،چاہنے والے پریشان

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 شوبز

ممبئی:بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار رنویر شورے کا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔48 سالہ اداکار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ وہ عالمی وبا کورونا وئرس میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔انکے چاہنے والے پریشان ہوگئے ہیں۔