کنگنارناوت نے ٹام کروزسےبہترہونے کادعویٰ واپس لے لیا

Muhammad Dastagir 17 Feb, 2021 شوبز

ممبئی:بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے چندروزقبل خود کو ٹام کروز سے بہتر اسٹنٹ پرفارمر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔کنگنا نے ڈرامہ فلم 'منی کارنیکا' کے ایکشن ڈائریکٹر کی جانب سے اپنی تعریف سے متعلق پرانی کہانی شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا کہ 'پریشان ہیں لبروز، ( لبرلز بہت پریشان ہیں) ، یہ دیکھیں ہالی وڈ کی مشہور فلم 'بریو ہارٹ' اور بہت سی لیجنڈری ایکشن فلمز کے ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ جب ایکشن کی بات کی جائے تو میں ٹام کروز سے بہتر ہوں'۔اس ٹوئٹ کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت کو سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔