6 سال بعد چھوٹی سکرین پر بڑی اداکارہ

urduwebnews 02 Aug, 2021 شوبز

کراچی(اردو ویب نیوز)پاکستان شوبز کی سپر سٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے تقریبا 6 سال بعد ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ذریعے چھوٹی سکرین پر واپسی کی ہے، جس پر ان کے مداحوں سمیت ان کی قریبی شوبز شخصیات بھی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ عمیرہ احمد کے ناول پر بنے ڈرامے کو یکم اگست سے ہر اتوار کے روز ہم ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کے ذریعے ماہرہ خان کی چھوٹی اسکرین پر واپسی پر جہاں ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں ان کے ساتھ کام کرنے والے ہدایت کار محمد احتشام الدین اور ادکارہ نوشین شاہ سمیت دیگر شخصیات بھی خوش دکھائی دیں۔