عامر خان کی تیسری بیوی؟

urduwebnews 21 Jul, 2021 شوبز

ممبئی(اردو ویب نیوز)کشمیری والدین کے ہاں پیدا ہونے والی بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی چند بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نےانہیں عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دیا۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کب مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے شادی کر رہی ہیں؟ اسی طرح بعض لوگوں نے اداکارہ کی جانب سے میک اپ کیے جانے کو عامر خان کے لیے تیار ہونے سے تشبیح بھی دی۔نئی دہلی ٹیلی وژن‘ (این ڈی ٹی وی) کے مطابق فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں جب انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو لوگوں نے تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوالات بھی کر ڈالے۔ مداحوں نے ان سے پوچھا کہ وہ کب عامر خان سے شادی کر رہی ہیں اور بعض لوگوں نے تو انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کی تیسری اہلیہ بھی قرار دیا۔ کچھ لوگوں نے یہ تک کمنٹس کیے کہ اداکارہ بولڈ انداز اس لیے کر رہی ہیں تاکہ وہ عامر خان پھنسا سکیں۔اسی طرح فاطمہ ثنا شیخ کی ایک اور تصویر پر جب عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹ کیا تو لوگوں نے وہاں بھی کمنٹس کیے کہ اداکارہ جلد عامر خان کی اہلیہ بننے والی ہیں۔ ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق جب فاطمہ ثنا شیخ نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کیں تو ان پر عامر خان کی جواں سالہ بیٹی ارا خان نے تعریفی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں ’خوبصورت‘ قرار دیا۔