ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی تنہا رہنے سے عاجز آگئیں۔سال 2000ء میں مشہور زمانہ فلم ’’محبتیں‘‘ سے ڈیبیو کرنے والی شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری فیملی بھی مجھے سنگل دیکھ کر تنگ آچکی ہے، اب وہ مجھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، سچ کہوں تو میں خود بھی سنگل رہنے سے عاجز آچکی ہوں۔