میرانے اپنی محبت بارے بتادیا،گلابی انگلش سے مداح پھرمحظوظ

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 شوبز

معروف اداکارہ میرا جی اپنی منفرد اداؤں اور گلابی انگریزی کے سبب مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں اور اس بار بھی میرا جی اپنی انگریزی کی وجہ سے ہی مداحوں کے نشانے پر آگئیں۔حال ہی میں میرا کی جانب سے انسٹاگرام پر مغربی لباس زیب تن کیے اپنی تصویر کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔میرا اپنی پوسٹ میں خود کو خوبصورت اور جوان کہتے ہوئے لکھتی ہیں کہ مجھے اپنے چہرے پر موجود جھریوں سے محبت ہے کیونکہ یہ میرے لیے فیشن ہے۔میرا کی پوسٹ کے مطابق یہی جھریاں وہ اظہار ہے جس کی وجہ سے وہ سرجری پر یقین نہیں رکھتیں کیونکہ انھیں جھریوں پر یقین ہے۔پوسٹ میں میرا نے ایک بار پھر انگلش کے لفظ (young)کی اسپیلنگ میں گڑبڑ کرتے ہوئے (yang )لکھ دیا جس کے باعث میرا کے مداح ایک بار پھر ان کی گلابی انگلش سے محظوظ ہوتے ہوئے ان پر تنقید کر رہے ہیں۔اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ جو زیادہ جوان (young) ہو اسے (Yang ) بولتے ہیں، ایک نیا لفظ میرا کی جانب سے دریافت کرلیا گیا ہے جو کہ کوریا کا لگتا ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ 50 سال کی عمر (young )نہیں ہوتی۔