فحش فلموں کی گرفتاراداکارہ پرگینگ ریپ کامقدمہ بھی بن گیا

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 شوبز

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے 6 فروری کو ’فحش‘ فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کی گئی 32 سالہ اداکارہ گیہانا واسستھ پر ’گینگ ریپ‘ کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔گیہانا واسستھ کو ممبئی پولیس کرائم برانچ نے 6 فروری کو گرفتار کیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ نہ صرف اپنی فحش فلمیں بلکہ دوسری خواتین کی پورن فلمیں بنا کر ایک ویب سائٹ چلا رہی تھیں۔پولیس نے اداکارہ کو 6 فروری کو ایک بنگلے پر چھاپا مارنے کے دوران گرفتار کیا تھا اور ساتھ ہی ایک خاتون کو بھی بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا تھا، جنہیں مبینہ طور پر پورن فلم شوٹ کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا تھا۔پولیس کے مطابق گیہانا واسستھ نے گزشتہ کچھ عرصے میں ایک ویب سائٹ پر 90 کے قریب پورن کلپس اپ لوڈ کیں، جن میں سے کچھ کلپس ان کی اپنی بھی ہیں۔