منال خان نےمنگنی کی انگوٹھی پہن لی،رومانوی تصویرشیئر

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 شوبز

لاہور:اداکارہ منال خان نے منگنی کی انگوٹھی پہن لی،انہوں نے انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام کے ساتھ رومانوی تصویر شیئرکرتے ہوئے محبت بھرا پیغام شیئر کیا۔تصویر میں منال خان اور محسن احسن کو انتہائی قریب دیکھا گیا اور دونوں نے دل کے ڈیزائن کا سرخ غبارہ پکڑ رکھا تھا۔ بعد ازاں محسن نے بھی انسٹاگرام پر منال خان کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کئے جانے سمیت منال خان کی تنہا تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ انگوٹھی دکھاتی دکھائی دیں۔