ماہرہ خان”دل پشوری“کریں گی

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 شوبز

کراچی: پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر کہا مجھے ماہرہ خان کو پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر رہ چکی ہیں۔