سرائیکی فلم سٹاراکرم نظامی نے کروناویکسین لگوالی

urduwebnews 23 May, 2021 شوبز

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے)سرائیکی فلم سٹاراکرم نظامی نے کروناسے بچاؤکے لیے ویکسین لگوالی۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اکرم نظامی نے کہاکہ قوم کو اپنے طرز عمل پر غور کرنا ہوگا اور کرونا ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھنا ہوگی‘ یہی ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت ہے لیکن عوام کے ایک بڑے حصے کو اس کی پروا نہیں‘ کروناوائرس کی تیسری لہرانتہائی خطرناک ہے اس سے بچاؤصرف اورصرف احتیاط ہے۔انہوں نے کہاکہ کروناسے بچاؤکے لیے فوری ویکسین لگوانی چاہیے‘ شہریوں کوچاہیے کہ فوری طورپررجسٹریشن کرواکراپنے قریبی ویکسی نیشن سینٹرپرویکسین لگوائیں اوراس موذی وبا سے خودبھی بچیں اوردوسروں کوبھی بچائیں۔انہوں نے کہا کہ کروناویکسی نیشن کروانے سے مستقبل میں ممکنہ پریشانیوں سے بھی بچاجاسکتاہے‘اپنی زندگی کے ضروری روز مرہ امور میں اپنی جان کی حفاظت کو فرض اول اور لازم ترین سمجھتے ہوئے وباء سے بچنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر کے بغیر کسی بھی ہجوم والی سرگرمی سے بچیں‘ وبا کی خوفناک تیسری لہر سے بچتے ہوئے ماسک اور سینی ٹائزر کو زندگی کا لازمی معمول بناتے ہوئے اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔