ابرارالحق کاسدپاراکامشن پوراکرنے کااعلان

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 شوبز

پاکستان کے معروف گلوکار اور چیئرمین انجمن ہلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کے ٹو پر لاپتا ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کا خواب پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔گلوکار ابرارالحق کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ 'میں نے ابھی یہ خبر سنی ہے کہ محمد علی سدپارہ اس مشن کے بعد اپنے گاؤں میں ایک اسکول بنانا چاہتے تھے'۔ابرالحق نے کہا کہ 'لہٰذا ہم نے ان کا خواب پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انشاء اللہ ان کی یاد میں ہمارے ہیرو کے گاؤں میں ایک اسکول بنایا جائے گا'۔