بالی ووڈاداکارہ دیامرزادوسری بارڈولی میں بیٹھنے کیلئے تیار

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 شوبز

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ اداکارہ نے اپنی مہندی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ دیا مرزا آج ممبئی کے بزنس مین ویبھوو ریکھی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں صرف ان کے گھر والے اور قریبی دوست شرکت کر رہے ہیں۔39 سالہ اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے ، اس سے قبل پروڈیوسر ساحل سنگھا سے شادی کے 5 سال بعد 2019 میں دیا مرزا کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی۔دیا مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی گذشتہ روز ہونے والی مہندی اور اپنی شادی کی پارٹی کےجوڑے کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔