ارطغرل ہیروسے پاکستان میں دھوکا،معاہدہ ختم کردیا

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 شوبز

لاہور:ترک کے مشہور ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان نے پاکستان میں چودھری گروپ آف انڈسٹریز کے ایم ڈی میاں کاشف ضمیر سے اپنا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے ہیرو انگین آلتان دوزیاتان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں نے پاکستان میں بزنس مین میاں کاشف ضمیر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ میں اپنے معاہدے کو پورا کرنے کے لیے پاکستان گیا تھا۔ میں نے دورے کے اپنے دوسرے فریق کے ساتھ میٹنگ کی اور ہم دونوں نے معاہدے کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور شرائط پر اتفاق کیا۔تاہم کمپنی کے ایم ڈی کاشف ضمیرکے اس دوران معاہدے کے بارے میں میڈیا کو دئے گئے جھوٹ اور غلط معلومات پر ہمیں سخت دکھ پہنچا۔