بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا بیٹا نقش قدم پرچل پڑا

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 شوبز

ممبی:بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان کی جانب سے فلمی دنیا میں آنے کی خبریں تو گزشتہ چند سال سے جاری تھیں۔ تاہم دو سال قبل خبریں آئی تھیں کہ عامر خان بیٹے کو کسی بڑے پروڈکشن ہاؤس کی فلم میں میگا اسٹارز کے ساتھ اداکاری کے میدان میں اتارنے کے لیے کوشاں ہیں۔اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔عامر خان کے بیٹی ارا خان نے 15 فروری کو انسٹاگرام پر بھائی جنید خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے بھائی نے پہلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی۔