نومسلم جرمن یوٹیوبراورزویا ناصر کی شادی تقریبات شروع

urduwebnews 03 May, 2021 شوبز

کراچی:نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین اور اداکارہ زویا ناصر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ زویا اور کرسٹنن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی دی گئی’ سرپرائز ڈھولکی ‘ کی تقریب سے ہوا۔ حال ہی میں شاہ ویر جعفری کی جانب سے اپنے گھر پر دیرینہ دوست زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمین کے لیے سرپرائز ڈھولکی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا ایس او پیز کے پیش نظر ڈھولکی کی تقریب خاص لوگوں پر ہی مشتمل رہی۔ڈھولکی کی تصاویر زویا ناصر اور جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین دونوں کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئیں۔ڈھولکی کی تصاویر زویا ناصر اور جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین دونوں کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی گئیں۔