اقراعزیزکی گودبھرائی ہوگئی،گودہری کس ماہ ہوگی؟

urduwebnews 03 May, 2021 شوبز

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ہاں رواں برس جولائی میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔جوڑے کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز کی گود بھرائی کی رسم کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی گئیں۔ اب اس تقریب سے متعلق ایک اور خاص چیز اقرا عزیز کا گودبھرائی کی تقریب میں پہنا جانے والا دوپٹہ ہے جسے خوبصورت کام دار پھولوں اور اردو سکرپٹ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔100 خاص پیغامات سے مزین منفرد اور خوبصورت دوپٹہ ڈیزائنر فہد حسین کا تیار کردہ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فہد حسین کی جانب سے اقراء یاسر کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے لیے ایک پیغام درج کیا گیا ۔