بالی وڈکےمعروف اداکار کا اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 شوبز

بالی وڈ کے معروف اداکار و ماڈل ثاقب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ کر دین کا راستہ اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک تحریر لکھی ہے اور کچھ تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ آج کی میری پوسٹ میرے شوبز چھوڑنے سے متعلق اعلان پر مبنی ہے۔ اب میں آئندہ ماڈلنگ اور اداکاری نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس وقت بھی شوبز کا بہت کام ہے اور بہت سی آفرز بھی موجود ہیں لیکن اس میں اللہ کی مرضی نہیں ہے یقیناً اس نے میرے لیے بہت بہتر سوچا ہو گا۔