کوروناویکسین لگوانے پر معافی

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 شوبز

پاکستان کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر عوام سے معذرت کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عفت عمر کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں اور شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طارق بشیر چیمہ کے خاندان کو کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا گیاتھا جب کہ ویڈیو میں عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 40 سالہ اداکارہ کو کم عمر ہونے کے باوجود ویکسین لگوانے پر مداحوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نہ ہی پیرا میڈیکل اسٹاف ہیں اور نہ ہی 60 سالہ بزرگ، وہ مفت میں ویکسین لگوا کر مستحق عوام کا حق مار رہی ہیں۔