معروف گلوکارجواد احمد پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 شوبز

لاہور: گلوکار ،سماجی کارکن اور برابری پارٹی پاکستان کے چیئرمین جواد احمد ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں مشہور گلوکار جواد احمد نے کہا کہ " مجھےدوبارہ کوروناہوگیاہے۔مجھےنہیں پتاکہ اس بارمیں بچتاہوں یانہیں۔ہاں میرےپاس اتنےپیسےضرورہیں کہ بیماری بگڑنےپرمہنگاعلاج کراسکتاہوں مگرسچ تویہ ہےکہ جب میں اپنےہرطرف غربت،بےبسی،محرومی دیکھتاہوں توایسی دنیامیں فقط جیےچلےجانےکابھی اب مزانہیں۔جنت میں جانےسےپہلےیہ دنیابدلنا ضروری ہے۔"۔