”آئی فون کِلر“موبائل کمپنی نئے سستے فون پیش کرنے کیلئے تیار

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

بیجنگ:موبائل کمپنی ون پلس نے گزشتہ سال اپریل میں اپنی 8 سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے تھے جبکہ اکتوبر میں اس کا سستا ورژن 8 ٹی پیش کیا گیا۔ اب یہ کمپنی ون پلس 9 سیریز کے فون پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ خیال رہے کہ ون پلس وہ چینی کمپنی ہے جس کی ڈیوائسز کو آئی فون کِلر قرار دیا جاتا ہے ، کیونکہ فیچرز کے لحاظ سے فلیگ شپ فون کی ٹکر کی ہوتی ہیں مگر قیمت بہت کم ہوتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مارچ میں ون پلس کی جانب سے کم از کم 4 ڈیوائسز پیش کی جارہی ہے، جس میں ون پلس 9، 9 پرو اور 9 آر اسمارٹ فونز اور ایک اسمارٹ واچ شامل ہوگی۔