بھارت میں سوشل میڈیاکمپنیوں کونئی پابندیوں کاسامنا

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

یھارتی حکومت نے فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ مبینہ غیر قانونی اور اشتعال انگیز پیغامات کے ذرائع 72 گھنٹے میں سامنے لائیں گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سوشل میڈیا کمپنیوں کو تحقیقاتی اور سائبر سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے پوچھے جانے پر 72 گھنٹے میں غیر قانونی اور اشتعال انگیز پیغامات کے ذرائع انہیں بتانے ہوں گے۔ ان کمپنیوں کو صارفین بالخصوص خواتین کی جانب سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے درخواست پر بھی جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا کمپنیوں اور انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے حوالے سے رولز میں بڑی تبدیلیاں کردی گئی ہیں اور انہیں حاصل استثنیٰ کو ختم کردیا گیا ہے۔