سپاٹی فائی سروس پاکستان میں شروع،پہلے مفتا،پھرخرچہ

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

آڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائی نے پاکستان میں اپنی سروس کا آغاز کردیا۔سپاٹی فائی نے دو روز قبل اپنی سروسز پاکستان سمیت 80 ممالک میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اب کمپنی نے پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نائیجیریا سمیت مختلف ممالک میں اپنی سروس کے آغاز کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ پاکستان میں اسپاٹی فائی سروس استعمال کرنے والے صارفین ایک ماہ پلیٹ فارم کا مفت استعمال کرسکتے ہیں جس کے بعد انہیں اس کے استعمال کی ماہانہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ سپاٹی فائی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کو سروس استعمال کرنے کے لیے ہر ماہ 299 روپے لازمی ادا کرنا ہوں گے جبکہ فیملی پیکج کے تحت صارف کو ہر ماہ 479 روپے ادا کرنا ہوں گے۔فیملی پیکج لینے والے صارفین کے آئی ڈی کو چھ لوگ مختلف ایڈریس سے استعمال کرسکیں گے جبکہ 390 روپے ماہانہ ادا کرنے پر دو صارفین سروس استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔