سام سنگ نے اپنے موبائل صارفین کوچارسال تک کی خوشخبری دیدی

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 سائنس وٹیکنالوجی

سام سنگ نے 2019 سے اب تک کے گلیکسی اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹس کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹس کی مدت کو کم از کم 4 سال تک فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل سام سنگ کی جانب سے ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر کسی ڈیوائس کے اولین 2 برسوں تک سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی تھیں۔فلیگ شپ فونز جیسے گلیکسی نوٹ یا گلیکسی ایس سیریزز کے لیے ہر ماہ اپ ڈیٹس فراہم کی جاتی جبکہ بجٹ فونز کو 3 ماہ میں ایک دفعہ سیکیورٹی اپ ڈیٹ فراہم کی جاتی۔